ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے ترقیاتی کاموں کے اختیارات شہری انتظامیہ کو منتقل کرنے کی تیاری

سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ سے ٹھیکوں میں بدعنوانیوں، اقرباء پروری اور خفیہ ٹینڈرنگ کرکے ترقیاتی اسکیموں کی خرید و فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے اختیارات واپس لے لئے
کمشنر کراچی کو ساڑھے 3 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ حوالے کردیا، شہر کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمیں ڈپٹی کمشنر کو منتقل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے اپنا تمام ہوم ورک مکمل کرلیا، ذرائع
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی سے ترقیاتی کاموں کے اختیارات واپس لیکر شہری انتظامیہ کے سپرد کرنے کی تیاریاں کرلیں،سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ اے ڈی پی میں کراچی کا ساڑھے تین ارب روپے کا ترقیاتی فنڈکے ایم سی کے بجائے کمشنر کراچی کے حوالے کیا جائے گا،شہر کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمیں ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کی جائیں گی،بلدیہ عظمی کراچی کو گزشتہ مالی سال کی چوتھی اور رواں مالی سال کی دو سہہ ماہی کے فنڈز تاحال ریلیز نہیں کئے گئے،حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے اے ڈی پی فنڈزکی ریلیز کمشنر کراچی کو منتقل کرنے کیلئے اپنا تمام ہوم ورک مکمل کرلیا،بلدیہ کراچی سے نئی اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بجٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں جو کہ تاحال نہیں دی گئیں،فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ترقیاتی کاموں کو بریک لگا ہوا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے صو بے کے دیگر اضلاع کی طرح کراچی کے ترقیاتی کاموں کا اختیار بھی کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے،محکمہ فنانس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے فنڈز کی ریلیز جو کہ ہرسال چار سہہ ماہی کی قسط کی صورت میں بلدیہ کراچی کو دی جاتی تھی وہ اب کے ایم سی کے بجائے کمشنر کراچی کو دی جائے گی جس کا ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں مسلسل بدعنوانیوں،اقرباء پروری اور غیر متعلقہ محکموں کے ذریعے خفیہ ٹینڈرنگ کر کے ترقیاتی اسکیموں کی خریدوفروخت کا سندھ حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کا فنڈز کمشنر کراچی کو منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،سندھ حکومت محکمہ فنانس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے ہر ڈسڑکٹ کے ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی اسکیمیں منتقل کی جائیں گی جن کی ادائیگیوں کے اختیارات بھی کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہونگے اور سندھ حکومت ڈسڑکٹ اے ڈی پی کی ریلیز شہری انتظامیہ کو ہی جاری کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں