کرائے کے ڈیزل رکشے میں ڈی چوک جانے کے شوقین سوار ہیں‘وفاقی وزیر
حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی میں جا کر گول کرنے کو تیار ہے‘ٹوئٹر پیغام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کا ساتھ چھوڑ جائیں گی۔وفاقی وزیر آبی سائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایک طرف اکیلا ایماندار عمران خان ہے، دوسری طرف کرائے کے ڈیزل رکشے کے ڈی چوک جانے کے شوقین سوار ہیں لیکن دو پارٹیاں تو بھاگ جائیں گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ایک طرف پِٹے ہوئے مْستردشدہ ڈاکو چور، بیایمان لْٹیرے ہیں اور دْوسری طرف اکیلا ایماندار عمران خان ہے۔ کرائے کے ڈیزل رکشے کے ڈی چوک جانے کے شوقین سوار ہیں لیکن دو پارٹیاں تو بھاگ جائیں گی۔ حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی میں جا کے گول کرنے کو تیار ہے اور ایسا گول ہو گا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی‘‘۔

