جمہوریت اور سیاست کو مضبوط کرنے کیلئے طلبہ و مزدور یونین سے پابندی ہٹانا ہوگی
صوبائی حکومت جلد سندھ اسمبلی میں طلبہ تنظیموں سے پابندی ہٹانے کا قانون منظور کرائے گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے کسی ڈگری کی نہیں بلکہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی نرسریاں کالجز اور جامعات ہیں۔ اس ملک میں جمہوریت اور سیاست کو اگر مضبوط کرنا ہے اور عوام میں شعور اور ووٹ کی طاقت کا بتانا ہے تو طلبہ و مزدور یونین پر سے پابندیاں ہٹانی ہوں گی۔ سندھ حکومت جلد ہی سندھ اسمبلی میں آمر ضیاء کے دور سے لگائی گئی طلبہ تنظیموں پر سے پابندی ہٹانے کا قانون منظور کرائے گی اور اگر ضرورت ہوئی تو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی اس پر آواز بلند کی جائیگی۔

