English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا احتجاج ہمارا فیصلہ تھا؟مولانا کے ن لیگ،پی پی سے شکوے

دونوں جماعتوں کی قیادت سے اے پی سی میں عدم شرکت پر پوزیشن واضح کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں غیر حاضری پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔مولانا کی زیر صدارت اے پی سی میں دونوں جماعتوں کے سربراہان کے بجائے وفود شریک ہوئے۔مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی میں خطاب کرتے ہوئے دونوں جماعتوں سے خوب گلے شکوے کیے۔انہوں نے کہا کیا حکومت کیخلاف احتجاج صرف ہمارا فیصلہ تھا؟ آپ لوگ ناجائز حکومت سے نجات چاہتے ہیں یا ان کے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں، خدارا عوام کی آنکھوں میں دھول نہ ڈالیں ، اگر مشترکہ فیصلہ کرنا ہے تو ہماری جماعت اسمبلیوں سے استعفوں کیلئے بھی تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے