English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاول اور زرداری سے پارٹی کی قیادت چھیننے کی تیاریاں؟

ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی اورمرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کی 6 سال بعد پاکستان آمد
فاطمہ بھٹو جلد سیاسی لحاظ سے اہم اعلان کریں گی‘پیپلز پارٹی میں ہلچل اور مشکلات کا سامنا
گڑھی خدا بخش آمد پرمقامی عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا
لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول اور آصف زرداری سے پارٹی کی قیادت چھیننے کی تیاریاں؟ ، پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی اورمرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کی 6 سال بعد پاکستان آمد، جلد سیاسی لحاظ سے اہم اعلان کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو ان دنوں بڑی ہلچل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایک جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قید میں ہیں، تو دوسری جانب اب پارٹی کی حقیقی جانشین کی برسوں بعد پاکستان آمد ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی اورمرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو 6 سال بعد پاکستان آئی ہیں اور پی پی کے گڑھ لاڑکانہ بھی پہنچ گئی ہیں۔فاطمہ بھٹو کا برسوں بعد پاکستان واپس آنے پر کافی شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔والفقارعلی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کی گڑھی خدا بخش آمد پرمقامی عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ فاطمہ بھٹو نے والد ، دادا اور اپنی پھپھو بینظیر بھٹو و دیگرکے مزارات پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ بعد ازاں مزارات سے فاطمہ بھٹو المرتضیٰ ہاؤس روانہ ہو گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فاطمہ بھٹو کی یوں برسوں بعد پاکستان آمد محض ایک اتفاق نہیں ہے۔فاطمہ بھٹو جلد سیاسی لحاظ سے ایک اہم اعلان کرنے والی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فاطمہ بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں جن کی بعد میں تردید کر دی گئی تھی۔ جبکہ یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ فاطمہ بھٹو پاکستان واپس آ کر پیپلز پارٹی کی باگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اب جب فاطمہ بھٹو کی یوں اچانک پاکستان آمد ہوئی ہے، تو ایسی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے