ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف اسپتال سے ڈسچارج‘ شریف میڈیکل سٹی روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد شریف میڈیکل سٹی روانہ ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف 16 روز بعد سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے جس کے بعد وہ شریف میڈیکل سٹی روانہ ہوگئے ہیں، نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں، اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر مبارکباد دی جب کہ والدہ بیگم شمیم نے دونوں بیٹوں اور مریم نواز کو گلے لگا کر پیار کیا اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی میرے بچوں کو ہر مصیبت سے بچائے اور ان کی مشکلات آسان کرے۔

گزشتہ روز مریم نواز کے روبکار جاری نہیں ہوسکے تھے جس کے باعث نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی میں منتقلی کا پروگرام ملتوی کیا گیا تھا تاہم آج مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے روبکار جاری ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے مشروط ضمانت منظور کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں