English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا چھکے کے چکر میں آؤٹ نہ ہوجائیں، فردوس عاشق

اس وقت مولانا کا بیٹ پکڑ کر میدان میں آنا، پچ اور حالات مناسب نہیں
حکومت مولانا کوہارڈ ہٹنگ سے جواب دینا نہیں چاہتی، صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس وقت مولانا کا بیٹ پکڑ کر میدان میں آنا، پچ اور حالات مناسب نہیں۔ مولانا ہر گیند پر چھکا لگانے کے چکر میں آؤٹ نہ ہوجائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت عالیہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی ابھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔فردوس عاشق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی ہارڈ ہٹنگ جاری ہے، حکومت ہارڈ ہٹنگ سے جواب دینا نہیں چاہتی، مولانا صاحب چاہتے ہیں کہ ہر بال پر وہ چھکا لگائیں اور گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہار جیت ہوتی رہتی ہے، مولانا ایسا عمل نہ کریں کہ سیاسی گراؤنڈ سے باہر ہو جائیں۔یقین ہے کہ مولانا پی ٹی آئی کے ڈیڑھ کروڑ ووٹرز کو مشتعل نہیں کریں گے، نیشنل کاز کشمیر کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے