English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یم کیو ایم پاکستان اور سنی تحریک شہر کی ترقی کیلئے اتحاد پر متفق

شہر قائد70فیصد ریونیو فراہم کرنے کے باوجود آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے، ثروت اعجازقادری
تعصبات سے بالاتر ہوکر شہر کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں‘امین الحق کی وفد کے ہمراہ قادری ہاؤس میں ملاقات
کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک اور ایم کیوایم پاکستان نے کرپشن کے خاتمے شہر کی ترقی اور ملکی اداروں کے استحکام کیلئے وسیع تر عملی اتحاد کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا ہے،یہ عزم سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ایم کیو ایم کے وفد کی قادری ہاؤس پر ملاقات میں کیا گیا۔ایم کیو ایم وفد کی قیادت رکن قومی اسمبلی امین الحق کررہے تھے وفد میں ارکان رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم عبدالحسیب،اقبال مقدم،عادل خان شامل تھے اس موقع پر پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری،محمد سلیم قادری موجود تھے،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شہر قائد پاکستان کا 70فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے مگر آج بھی کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے،ڈھائی کروڑ کی آبادی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے،جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے،،اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اور رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے شہر کی تعمیروترقی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہماری سوچ ایک ہی ہے،تعصبات سے بالاتر ہوکر کراچی کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے