English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آمدن سے زائد اثاثے ٗ جام خان شورو کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ کیخلاف سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس تیار
نیب نے ریفرنس اپروول کیلئے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیج دیا اور سندھ ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کردیا
کراچی (نیوز ڈیسک) سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں نیب نے سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا۔ جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس اپروول کے لیے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد بھیج دیا۔ سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کے خلاف غیر قانونی طور پر حیدرآباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کرنے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب نے ریفرنس تیار کیا ہے، ریفرنس اپروول کے لیے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے نیب کی تفتیشی ٹیم نے جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا، دیگر ملزمان میں جام خان شورو کے فرنٹ مین محمد بچل، اصغر میمن، محمد حسین، امتیاز علی، شاہنواز سومرو، فدا حسین، سبحان علی، عبدالمالک کھتری، محمد انور، ذیشان قریشی اور اختر علی بھی ملزم نامزد ہیں۔ عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، جام خان شورو کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے