English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مفتی کفایت اللہ کی انوکھی منطق پرجمائما خان کا مزاحیہ ردعمل

جے یو آئی رہنما کے مضحکہ خیز بیان پر ٹوئٹر پیغام میں انہیں نام نہاد مذہبی اسکالر کہہ دیا
بظاہر ان کا کزن وکی‘ وکی لیکس کا بانی عمران کا حمایتی اور یہودی ایجنڈے پر ہے‘ جمائمہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ بھی بولے بغیر نہ رہ سکیں، ٹوئٹر پیغام میں انہیں نام نہاد مذہبی اسکالر کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابقجمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر جمائمہ بھی میدان میں آگئیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بظاہر ان کا کزن وکی۔۔ وکی لیکس کا بانی۔۔ عمران خان کا حمایتی اور یہودی ایجنڈے پر ہے۔ یہ کہنا ہے ایک نام نہاد مذہبی اسکالر کا۔۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اور جے یوآئی ف کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ عجیب الزام تراشی پر اتر آئے۔گزشتہ رات مفتی کفایت اللہ نے نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں کہا تھا کہ وکی لیکس، عمران خان اور جمائما ایک ہی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ انہیں پتہ کچھ نہیں لیکن مفتی صاحب نے بتادیا کہ وہ کتنا علم رکھتے ہیں۔مفتی کفایت اللہ نے اس معاملے کو عمران خان سے ایسے جوڑا کہ پروگرام میزبان بھی پریشان ہوگئے۔ وسیم بادامی نے بار بار سمجھایا بھی کہ وکی لیکس نام کا کوئی کردار نہیں ہے لیکن مفتی صاحب کہاں ماننے والے تھے۔ بولے وکی کے نام سے مشہور تو ہے نا۔ اس مضحکہ خیز الزام پر جمائمہ بھی میدان میں آگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے