ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جشن آمد رسول شہر قائد کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سجادیا گیا

بڑی بڑی عمارتوں ، مساجد اور گھروں میں چراغاں، شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے نصب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ہر سُو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں، جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہاکہ عصر حاضر میں نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔ آپﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں