English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلڈنگ کنٹرول کی ون ونڈو سہولت سے شہری مستفید ہونے لگے

نقشوں کی منظوری کیلئے آٹو میٹڈ سسٹم 21 ستمبر سے فعال ہوچکا ہے، منور علی صدیقی
کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سنگل ونڈو فیسلٹی سے شہری مستفید ہورہے ہیں، یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل منور صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن کی ہدایت پر سنگل ونڈو فیسلٹی کے حوالے سے پورٹل و Email کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جاری اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں تمام ٹاونز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی، منور علی صدیقی نے سنگل ونڈو فیسلٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کے خصوصی تعاون اور صوبائی حکومت و ورلڈ بینک کے اشتراک سے شہریوں کو دی جانے والی یہ سہولت فقیدالمثال ہے، ان کا کہنا تھا کہ نقشوں کی منظوری کا یہ آٹو میٹکسسٹم 21 ستمبر 2019 سے فعال ہے اور شہری اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں، منور صدیقی نے کہا کہ آسانیوں کی وجہ سے شہری 80، 120 اور 399 گز تک کے بلڈنگ پلانز کی اجازت کیلئے بِلا واسطہ رجوع کررہے ہیں اور 11 کاونٹرز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں درخواستیں موصول ہورہی ہیں جن پر پندرہ دن میں منظوری دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے