English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں برگر کی لائن توڑنے پر نوجوان قتل

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس جارج کانٹی پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ 28 سالہ کیواروڈیوس ریسٹورنٹ میں داخل ہوا جسے اپنے چکن برگر کے لیے ساس لینا تھا جس کے بعد اس نے آرڈر کے لیے لگی لائن توڑ کر آگے جانے کی کوشش کی اور یہ سلسلہ 15 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران لائن میں کھڑے دوسرے نوجوان نے ڈیوس سے جھگڑا شروع کر دیا جس کے بعد دونوں ایک دوسرے سے بحث کرتے رہے، پولیس نے مزید بتایا کہ کچھ دیر بعد یہ دونوں نوجوان ریسٹورنٹ سے باہر آئے تو دوسرے نوجوان نے ڈیوس کو چاقو کا وار کرکے قتل کردیا نوجوان خاتون کے ساتھ ریسٹورنٹ سے بھاگ نکلا ان دونوں کی تصاویر بھی میڈیا میں جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے