English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے سکھوں کیلئے پاکستانی مراعات مسترد کردیں

ذہنی الجھاؤ کا شکارمودی سرکار نے سکھوں کے جذبات کو مجروح کیا، دفترخارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کی طرف سے سکھوں کے لیے دی گئیں مراعات کو مسترد کر دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر سکھوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے 10 دن پہلے فہرستوں کی فراہمی اور پاسپورٹ کی شرط کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم بھارت نے پاکستان کی طرف سے سکھوں کے لیے دی گئیں مراعات کو مسترد کر دیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت قیادت کرتارپور راہداری پر ذہنی الجھاؤ کا شکار ہے، بھارت نے وزیراعظم کی اعلان کردہ مراعات کو مسترد کر کے سکھوں کے جذبات کو مجروح کیا، اگر بھارت مراعات سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے