English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو مولانا نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا ،فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو مولانا فضل الرحمٰن نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا؟، ان کے صاحبزادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایا؟

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب عوام سےمسترد ہونے پر قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار کرکے بدلہ نہ لیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب کارکنوں کو یخ بستہ ہواؤں کی نذر کرکے ظلم نہ کریں، ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب، 1973 ء کےآئین کے تناظر میں جمہوریت، آئینی اصولوں کی پاسداری کریں ، مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ یہ لوگ مذاکرات کو بےمعنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کو کیوں بند کرنا چاہتے ہیں؟، ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ وہم کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے