آصف زرداری ٗ خورشید شاہ ٗ سعد رفیق اور رانا ثناء نے اسپیکر کو درخواستیں دی تھیں ٗ ذرائع
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق درخواستیں منظور نہیں کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری‘ خورشید شاہ‘ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے درخواستیں دی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے درخواست ہی نہیں دی تھی۔ بجٹ اجلاس کے بعد مسلسل تیسرا سیشن ہے جس کیلئے اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔

