کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے متعلق اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا۔جس میں گندم ذخیرہ کرنے اور آٹا مہنگا فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کراچی شہر میں ہر ماہ ضرورت کے مطابق2 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کی جارہی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس11لاکھ میٹرک ٹن گندم ہے جو صوبے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سندھ وقت پر گندم فراہم کررہی ہے تو قیمتوں میں اضافہ کیسے ہوا؟ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

