English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خراب کارکردگی پر ڈی جی کے ڈی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ جاگ گئی، نیب زدہ بدر جمیل مندرو کو فوری طور پر ڈی جی کے ڈی اے کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کے ڈی اے میں کرپشن اور خراب کارکردگی کا معاملہ، حکومت سندھ نے ڈی جی جمیل میندرو کو عہدے سے ہٹا دیا۔ جمیل میندرو کو ایس اینڈ جی ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم۔ ڈی جی کے ڈی اے کے عہدے پر جمیل میندرو نے کچھ روز قبل سیکرٹری بلدیات کے احکامات کو نظرانداز کیا تھا، سیکرٹری بلدیات نے جمیل میندرو سے کے ڈی اے میں تعینات دوسرے محکموں کے افسران کے ناموں کی فہرست مانگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے