کراچی( کامرس ڈیسک) شہر بھر میں پھیلے ہوئے کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ کے تار کے الیکٹرک کے پولز پر تجاوزات کا باعث ہیں جو نہ صرف بلا جواز ہیں بلکہ بجلی کی محفوظ اور قابل بھروسہ فراہمی کیلئے شدید خطرے کے علاوہ عوام کیلئے بھی خطرے کا سبب ہیں۔ کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بجلی کے نظام کی سالمیت کو خطرے میں ڈالتی ہیں اور بجلی کی فراہمی کو متاثر کرتی ہیں۔ معمول کے آپریشن اور مینٹی ننس کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ میکانزم کے تحفظ کو بائی پاس کرتی ہیں جو عوام کے تحفظ کیلئے خطرات کا باعث بنتے ہیں۔

