English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا فیصلہ

سندھ اسمبلی نے بل منظور کرلیا، ایسے افراد سے فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی
سماعت سے محروم لوگوں سے ایسا ٹریفک پولیس افسر ٹیسٹ لے گا جو اشاروں کی زبان سمجھتا ہو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے جمعہ کو پراونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2019 متفقہ طور پر منظور کرلیا جس کے تحت سماعت سے محروم افرا د بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ ایسے افراد سے لائسنس فیس بھی وصول نہیں کی جائیگی اور خصوصی افراد سے ایسا ٹریفک پولیس افسرا ڈرائیونگ ٹیسٹ لے گا جو خود بھی اشاروں کی زبان سمجھتا ہو سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ کرتے وقت گاڑی میں مخصوصی شیشہ اور مخصوص ڈیوائس لگانا ہوگی جن کی مدد سے انہیں ہارن ایمبولینس سائرن کے بارے میں پتہ چل سکے گا۔ سندھ اسمبلی میں اس بل کی منظوری کے وقت سماعت سے محروم افراد اور ان کی تنظیم کے نمائندہ لوگ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے