جنوبی وزیرستان کے مارشل آرٹ کے کھلاڑی عرفان محسود نے فنگر پُش اپس لگا کر 23 واں عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ 34 بار فنگر پش اپس لگا کر یہ ریکارڈ بنا یا ہے ۔
جنوبی وزیرستان کے اس قابل فخر سپوت عرفان محسود کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ای میل موصول ہوگئی ہے ۔ عرفان محسود اس سے پہلے بھی 22 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ گنیز بک میں عرفان کا نام ہر صفحے پر گمگا رہا ہے ۔
عرفان محسود کا کہنا ہے وسائل کی کمی اور حکومتی عدم تعاون کے باوجود وہ ملک میں مارشل آرٹس کے طلبا کو تربیت دینا چاہتے ہیں ۔
عرفان محسود کا فن اور ان کی کاوشیں ان تمام لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو محدود وسائل کے ساتھ اپنی زندگی کو ایک نئی سمت دینا چاہتے ہیں ۔
