English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام میں ترکی اور بشارالاسد کی فوجوں میں لڑائی

القمر

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شمالی علاقوں میں ترکی اور بشار الاسد کی فوجوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق تُرک فوج سے اسدی فوج کی جھڑپیں شام کے شمالی علاقوں میں ہوئیں، جس میں بھاری اسلحہ اور توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا۔ خبر رساں ادارے نے جھڑپوں میں ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کے حوالے دے معلومات نہیں دی۔ اے پی نے اسدی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ تُرک فوج کے پاس موجود شام کے شہر راس العین کے قریب واقع ام الشفا نامی علاقے میں فریقین میں لڑائی جاری ہے ۔ دوسری جانب تُرک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر قامشلی اور دیریک کے درمیانی علاقے میں ترکی اور روس کا مشترکہ گشت منصوبہ بندی کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔ وزارت دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر یہ سیکورٹی کاروائیاں عوام کی سلامتی کے لازمی تدابیر اور حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل کی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ گشت فور بائی فور گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر8گاڑیوں اور ڈرونز کے ذریعے انجام پایا۔ ترک اور روسی فوجیوں نے شام کے اندر 10 کلو میٹر تک اور 88 کلو میٹر کی طوالت کی حامل گزرگاہ میں اپنے فرائض ادا کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے