English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن: بارودی سرنگ پھٹنے سے بچہ جاں بحق‘ بہن بھائی زخمی

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق اور اس کے بہن بھائی زخمی ہو گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق صنعا کے علاقے ربیع یام میں بچے بکریاں چرا تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 سالہ مارش ربیع موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ دھماکے کی زد میں آکر اس کا 7 سالہ بھائی ہمام اور 6 سالہ بہن صنع اللہ زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث ہوا، باغی جنگجوؤں نے اس علاقے میں ہزاروں بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات زیر زمین نصب کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے