ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ پولیس کا 3 جمہوریت کے حامی سیاست دانوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں قانون ساز کونسل کے اندر شور شرابا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں احتجاج جاری ہے، جو وقت کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ احتجاج کے دوران گزشتہ روز ایک نوجوان کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لینے کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
