English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چلی: حکومت مخالف مظاہروں میں شدت پُرتشدد احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

القمر

سان تیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) چلی میں میٹرو کے کرائے میں اضافے کے خلاف 6 اکتوبر یسے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے بعد احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف شہروں میں عوام صدر سباستیان کی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز دارالحکومت سان تیاگو میں ہزاروں افراد اٹلی چوک پر جمع ہوئے جہاں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے