English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 10کرکٹ ایشیا ٹک کیمیکلز نے شاہی باغ کو شکست دے دی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایشیا ٹک کیمیکلز نے حریف شاہی باغ سی سی کو 7وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا۔فاتح ٹیم کے عبید خان کو نصف سنچری اسکورکرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجنہیں مظہر اعوان، سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون VIIاور صدر ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے کیش ایوارڈ دیا جبکہ ذاکر خان کی 5وکٹوں کا فتح میں کلیدی کردار رہا۔بختیاری یوتھ سینٹر گراؤنڈ پر شاہی باغ سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10اوورز میں 7وکٹوں پر 93رنز کا مجموعہ اسکوربورڈ پر لگایا۔ حمزہ قادر 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شیراز حسن 17رنز بنائے۔ ذاکر خان نے اپنی عمدہ اور نپی تلی بولنگ سے 5حریف بلے بازوں کو نشانہ بنایا۔جوابی بیٹنگ میں ایشیاٹک کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی چھٹے اوورز میں 94رنز بنا کر حاصل کرلیا۔عبید خان نے 23گیندوں میں 54رنز بنا کر فتح کو آسان بنایا۔ انہوں نے 5چوکے اور 2چھکے لگائے۔قبات خان نے 23رنز صرف 13گیندوں پر اسکور کئے۔ ان کی اننگز4چوکوں پر مشتمل تھی۔ ذیشان ناصر اور عمیر گلزار کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے