English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکران فٹبال چیمپئن شپ، افتتاحی میچ میں ڈسٹرکٹ واشگ کی کامیابی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)DFAپنجگور کے زیر اہتمام مکران فٹبال چیمپئن شپ کا شاندارافتتاح مہمان خصوصی انجمن تاجران پنجگور کے چیئرمین عبدالملک نے فٹبال کو کک لگاکر کیا ،میچ کے آغاز سے قبل ڈسٹرکٹ واشگ اور ڈسٹرکٹ ناگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گرائونڈ کا چکر لگایا ،تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا آغا ز ہوا تو دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا خوبصورت مووز بنائے اور شائقین فٹبال کو محظوظ کیا میچ کے پہلے ہاف میں ڈسٹرکٹ واشگ کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم پر دبائو بڑھایا اور متعدد حملے کیے۔ جس کے نتیجے میں کھیل کے دسویں منٹ میں ڈسٹرکٹ واشگ کے اسٹارفارورڈ اشرف علی اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ڈسٹرکٹ ناگ کے فارورڈز نے گول برابر کرنے کی کوششیں جاری رکھیں لیکن ڈسٹرکٹ واشگ کے گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوںکے بہترین کھیل کی بدولت گول برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی کھیل کے پہلے ہاف کا اختتام صفرکے مقابلے میں ایک گول پر ہوا وقفہ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف مہمان خصوصی انجمن تاجران پنجگور کے چیئرمین عبدالملک سے کرایا گیا ۔اس موقع پر چنگیز بلوچ، مکران ڈویژن ٹپال کے سیلز آفیسر حاجی عطاء محمد، ڈسٹری بیوٹر ٹپال عبدالقیوم بلوچ، پزیر بلوچ اور اسحاق بلوچ موجود تھے۔ دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں ان کے فارورڈ تاج نے ٹیم کا دوسرا گول کرکے مقابلہ صفر کے مقابلے میں دوگول کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے