English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرزراعت کا کراچی والوں کو ٹڈی دل کی کڑاہی کھانے کا بیان مضحکہ خیز ہے، ایم کیوایم

القمر

کراچی(نمائندہ جسارت) ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑاہی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے وزیر زراعت سندھ
اسماعیل راہو کے ٹڈی دل سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں اندرون سندھ کے معصوم شہری تو پہلے ہی ٹڈی دل کھانے پرمجبور ہیں۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پہلے ہی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کیا کم ظلم کیا ہے جو اب ٹڈی دل کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ سندھ حکومت نے اندرون سندھ کے ساتھ ساتھ شہری سندھ کو بھی تاریکی میں دھکیل دیا ہے، محکمہ ذراعت اگر اندرون سندھ ٹڈی ڈل کے حملے کی روک تھام کے اقدامات کرتا تو کراچی کے بیشتر علاقے اس سے متاثر نہیں ہوتے۔
ایم کیو ایم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے