English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا تاج سجائے محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ترکی کے شہر اناتالیہ میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف جیسے ہی ٹرمنل سے باہر آئے تو کراچی ائیرپورٹ کا لانج پاکستان زندہ باد اور محمد آصف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سندھ اسنوکر ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور کراچی کے مقامی اسنوکر پلیئرز نے محمد آصف کو پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا، تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کوئی حکومتی عہدیدارآصف کو خوش آمدید کہنے ائیرپورٹ نہیں پہنچا۔محمد آصف کو اس بات کی مایوسی ضرور تھی کہ حکومت کی جانب سے ان کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی جسے وہ خود کو حقدار سمجھتے ہیں تاہم پھر بھی ان کے حوصلے بلند ہیں۔دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ اور دو مرتبہ ورلڈ ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے والے محمد آصف کا کہنا ہے کہ اتنا سب کچھ جیتنے کے بعد بھی اگر حکومت توجہ نہ دے تو مایوسی تو ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود جو کچھ انہوں نے حاصل کیا ہے اس پر انہیں فخر ہے اور ان کے حوصلے بلند ہیں، وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے کامیابیا ں حاصل کریں گے۔محمد آصف کا کہنا تھا کہ کمر میں تکلیف کی وجہ سے انہیں کچھ دشواریاں ہوئیں لیکن خوشی ہے کہ انہوں نے تکلیف کو اپنی جیت کی راہ میں آڑے نہیں آنے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے