English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم ٹرافی کا 8 واں مرحلہ مکمل ،خیبر پختونخواہ کامیاب

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 83 رنز سے شکست دے دی۔ 216 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 132 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے اسپنر اسد آفریدی نے 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بلوچستان نیمیچ کے تیسرے روز 4وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تو ان کا کوئی کھلاڑی بھی اسد آفریدی کی گھومتی گیندوں کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 60ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ شہباز خان 22 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا کی ٹیم 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ شہرمیں جاری حالیہ بارشوں کے باعث دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ کو ایک ایک اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب سدرن پنجاب اورناردرن کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا۔ سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں ناردرن کے خلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کی تھی کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ تیسرا روز مکمل ہوجانے کے باعث ناردرن کی ٹیم میچ میں دوسری اننگز کا آغاز نہ کرسکی۔اس سے قبل میچ کے آخری روز بغیر کسی نقصان کے 40رنز سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے دن کے اختتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے۔سدرن پنجاب کی جانب سے 3 بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اوپنر انس مصطفیٰ 78 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عمیر اور محمد محسن بالترتیب 75 اور 72 رنزپر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل سدرن پنجاب کے 357 رنز کے جواب میں ناردرن کی ٹیم 296 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ادھر ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں سندھ اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔میچ کے آخری روز بغیر کسی نقصان کے 298 رنز کی مجموعی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کرنے والی سندھ نے 159 رنز پر اننگز ڈکلیئرڈ کردی۔ عماد عالم 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جاہد علی نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 352 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم دوسری اننگزکے آغاز میں بھی مشکلات کا شکار رہی۔ 71 رنز پرابتدائی 3 وکٹیں گرنے کے بعد سنٹرل پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین علی زریاب اور سعد نسیم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کریا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے