English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں جمعہ کو بارش کا امکان

بارش کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی سے سردی میں اضافہ ہوگا اور یہ سردی کئی روز تک جاری رہے گی
مغربی ہوائوں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے سندھ اور ملک بھر میں داخل ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش 15 نومبر بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، بارش کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی ہو سکتی ہے، بارش کے بعد سردی کی دوسری لہر کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ شہر میں گزشتہ ہفتے داخل ہونے والے مغربی بارش کے سسٹم کے اثرات کی وجہ سے شہر میں چلنے والی خنک ہوائوں میں بتدریج کمی ہونے کی توقع ہے، پیر کو شہر کا پارہ گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں 2 ڈگری اضافے سے 32 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ ہوا، دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد رہا۔ پیر کو شہر میں شمال مغربی اور شمال مشرقی سمت کی 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ ہوئیں، شام کے وقت کچھ وقت کے لیے سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی چلیں، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہوائوں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں اندرون سندھ کے اضلاع جبکہ کراچی میں 15 اور 16 نومبر کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے