English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھینس کالونی میں ڈکیتی وارداتوں پر علاقہ مکین مشتعل پولیس کیخلاف نعرے بازی

ملزمان جب چاہیں جہاں چاہیں لوٹ مار کرتے اور فرار ہوجاتے ہیں، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مظاہرین
گزشتہ روز ڈکیتی واردات میں انور نامی شخص کے زخمی ہونے پر عوام کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی تھی
کراچی(کرائم رپورٹر)بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہو کرسڑکوں پر نکل آئے اور علاقہ پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی نمبر 9 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیاجنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں زخمی کی شناخت47 سالہ انورولدعبدالحسیب کے نام سے کرلی گئی ،واقعے کے خلاف علاقہ مکین بڑی تعداد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف بھینس کالونی روڈ پرنکل آئے اورعلاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کردیا،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس مسلح لٹیروں کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،مسلح ملزمان جب چاہیں اورجہاں چاہیں لوٹ مار کرتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں ، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے ایس ایچ او عدیل شاہ نے بتایا کہ بھینس کالونی نمبر 9 میں ٹرک سے بھوسا اتارا جا رہا تھا کہ اسی دوران مسلح ڈکیت موقع پرپہنچ گئے اورلوٹ مارشروع کردی مسلح ملزمان نے موقع پرموجود 5 میں سے 2افراد سے نقدی اورموبائل فونز چھینا اور مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کردیا اورفرار ہو گئے ،انھوں نے بتایاکہ پولیس واقعے کے خلاف تحقیقات کررہی ہے،دریں اثناء پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے