English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے، ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر مشاورت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے، اور سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے قانونی پہلو وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے واضح موقف دے چکی ہے، نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کے علاج سے متعلق حکومتی مؤقف کا سیاسی تاثر زائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے