کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑاہی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے ٹڈی دل سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اندرون سندھ کے معصوم شہری تو پہلے ہی ٹڈی دل کھانے پر مجبور ہیں۔

