English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم بڑے دل کا مظاہرہ کریں اور نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالیں چوہدری شجاعت

نوازشریف کے علاج کی خاطر باہر جانے کے معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے
خدانخواستہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہوجائے گی، سربراہ مسلم لیگ (ق)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ کو چاہئے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے علاج کی خاطر باہر جانے کے معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے بلکہ نواز شریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو چاہئے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے بڑے دل کا مظاہرہ کریں، خدانخواستہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہوجائے گی۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سرکاری گورکھ دھندے میں الجھا گیا تو ملک میں افرا تفری ہوگی، ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا جس سے عوام کے لئے بھی مشکلات میں اضافہ ہوگا، اس لئے ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے