تر بیلاغازی(آن لائن)تر بیلا بجلی گھر کے 8 یونٹ بند ہو گئے ہیں،تربیلا بجلی گھر کی کل پیداوار 4888میگا واٹ ہے جو انتہائی کم سطح پر آگئی ہے، صرف 745 میگاواٹ رہ گئی ہے، تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں کمی کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 8یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیداوار بھی کم ہو گئی ہے، لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ بھی ہے ،تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 40فٹ تک کم ہوگئی ہے ،جھیل میں پانی کی سطح1510.90 فٹ ہو گئی ہے ،تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز26100کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی، پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 65000 کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے زریعے دریا سندھ اور غازی بھروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے ،تر بیلا بجلی گھر کے 9پیداواری یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جن کے ذ ریعے 745میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 8پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں،تر بیلا جھیل میں پانی ذخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے،تر بیلا جھیل میںپانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافے کا باعث بنے گی ۔
745میگاواٹ
