اسلام آباد(آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں،فضل الرحمان صاحب !پارلیمان میں اپنی غیر موجودگی کا بدلہ مظلوم ورکرز سے نہ لیں ،انہیں گھر واپس روانہ کریں، لوگوں کی صحت و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے بجائے کشمیریوں کیلیے آواز بلند کرکے ماضی کے پروٹوکولز کا قرض اتاریں۔ منگل کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب ! آپ اور آپ کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، آپ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کے بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا، آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت میں ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں، انہیں بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کے بجائے باعزت گھر واپسی کی آزادی دیں۔
فردوس عاشق اعوان
