English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانگ کانگ: پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

ہانگ کانگ: پولیس اور مظاہرین جھڑپوں کے دوران بدترین تشدد کا مظاہرہ کررہے ہیں
ہانگ کانگ: پولیس اور مظاہرین جھڑپوں کے دوران بدترین تشدد کا مظاہرہ کررہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ایک بار پھر پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ منگل کے روز ہانگ کانگ کی یونیورسٹی کے کیمپس کے ارد گرد مظاہرین کی بڑی تعداد جمع رہی اور پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی بے دریغ شیلنگ کی۔ پیر کے روز ایک پولیس اہل کار نے اشتعال میں آکر مظاہرہ کرنے والے نوجوان کے سینے میں گولی اتارد ی تھی،جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا اور موقع ہی پر دم توڑ گیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمایندے وہاں موجود تھے اور انہوں نے پورے واقعے کی وڈیو بھی بنالی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ اس واقعے نے مظاہرین میں شدید اشتعال پھیلا دیا اور منگل کے روز بڑی تعداد میں لوگوں نے حکومت کے خلا ف احتجاج کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے