English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کھیل ،ہاکی میں سندھ اور بلوچستان کو شکست

القمر

پشاور(سید وزیر علی قادری )33ویں قومی کھیلوں کے سلسلے میں منگل کے روز ہاکی کے دو میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ پشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے سندھ کے خلاف گولز کی بوچھاڑ کر دی اور اسے ایک کے مقابلے میں 13گولوں کے واضح ترین مارجن سے شکست دی۔ سندھ کے کھلاڑی پورے میچ کے دوران بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے ، آرمی کی جانب سے محمد وقاص نے 4، پاکستان محمد سفیر اور محمد نعمان نے تین تین ، محمد عمر ، محمد فرحان اور عامر سہیل نے ایک ایک گول اسکور کیا، سندھ کا واحد گول علی حیدرا سکور کرنے میں کامیاب رہے ۔اسی طرح دوسرے میچ میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نیوی نے بلوچستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز، محسن صابر اور اختر علی نے جبکہ بلوچستان کی جانب سے زاہد اور عمران نے گول سکو کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے