English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایبٹ آباد میں بھی قومی کھیلوں کا آغاز مشتاق غنی نے افتتاح کیا

ایبٹ آباد: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے ساتھ قومی کھیل کے افتتاح کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو
ایبٹ آباد: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے ساتھ قومی کھیل کے افتتاح کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو

پشاور(نمائندہ خصوصی )اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے 33ویں قومی کھیلوںکے ایبٹ آباد میں منعقدہونیوالے گیمز کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح کریا، ہر سو خوشیوں کی بہار شہریوں، کھلاڑیوں اور اسکولز و کالجز کے طلبا وطالبات کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی ، ایبٹ آباد کے کنج فٹبال گرائونڈ میں منعقد ہونیوالی اس تقریب کی صدارت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کی جبکہ اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی مہمان خصوصی تھے ،انکے علاوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سید عاقل شاہ، چوہدری محمد یعقوب، عابد قادری، سیکرٹری خالد محمود، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق، اسسٹنٹ کمشنر حسن احسان 1984اولمپکس کے ہاکی ایونٹ کے ہیرو نعیم اختر، سابق ڈی جی اسپورٹس طارق محمود، ڈی ایس او ایبٹ آباد وسیم فضل سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ قومی کھیلوں کے حوالے سے پہلی دفعہ ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والی یہ رنگا رنگ پروقار تقریب اپنے اندر تمام علاقائی ثقافتی رنگ لئے نظر آئی گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر4ایبٹ آباد کے طلباء اور گرلز مڈل اسکول اپر کنج کی طالبات کی جانب سے بینڈ ، ملی نغمے اور ہزارہ رنگ پیش کیا گیا ۔ بعد ازاں رنگ برنگے ٹریک سوٹس اور کپڑوں میں ملبوس کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور جنرل (ر) عارف حسن نے کھلاڑیوں سے سلامی لی جبکہ اس موقع پر اپنے خطاب میںا سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد میں قومی کھیلوں کے 5ایونٹس کے انعقاد کو اہلیان ہزارہ کیلیے ایک اعزاز قرار دیا اور حکومت سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور جلد ہی ایبٹ آباد میں مرد و خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ اسپورٹس جمنازیم کے قیام کو عملی شکل دے دی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے