لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے سابق قومی اوپنر عمران نذیراور سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹی 10لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے ۔ کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ٹی 10لیگ کیلئے موجودہ اورریٹائرڈ کھلاڑیوں کوآئی سی سی قوانین کے مطابق این او سی لازمی درکارہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی ،پالیسی سب کھلاڑیوں کیلئے یکساں ہے ، اس سال کسی کھلاڑی کو این او سی نہیں دیا گیا ہے ،ٹی ٹونٹی کیلئے ریٹائر ڈ کھلاڑیوں کا این اور سی لازمی قرار دیاہے ،پی سی بی ٹی 10 کے پہلے ایڈیشن میں ٹاپ پاکستانی کرکٹرز کو اجازت دے چکا ہے ،لیگ کیلئے موجودہ اورریٹائرڈ کھلاڑیوں کوآئی سی سی قوانین کے مطابق این او سی لازمی درکارہیں،پی سی بی نے عمران نذیراور شاہد آفریدی کو شرکت کرنے سے روکدیا۔پی سی بی نے رواں سال کسی کو گرین سگنل نہیں دیا۔
