English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شا� لطی� ٹائون MDA ا�سران اور SHO ریتی بجری کے دھندے میں ملوث

انکروچمنٹ ہٹانے کیلئے پولیس نے سیکورٹی کے نام پر غیر قانونی ریتی بجری، اور بھالو مٹی اٹھانا شروع کردی
محکمہ مائینز اینڈمنرلز کی پولیس پر مافیا کے کارندوں کا حملہ، اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی
کراچی(کرائم رپورٹر)ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور تھانہ شاہ لطیف کا ایس ایچ او رانا مقصود ریتی بجری کے غیر قانونی دھندے میں ملوث نکلے۔ایم ڈی اے افسران نے تھانہ شاہ لطیف کے ایس ایچ او کو خط لکھ کر انکروچمنٹ ہٹانے کے لئے پولیس سیکورٹی مانگی۔انکروچمنٹ تو نہیں ہٹائی گئیں بلکہ اس خط کی آڑ میں ایم ڈی اے افسران اور پولیس نے تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے غیر قانونی طور پر ریتی بجری، محرم مٹی اور بھالو مٹی اٹھانا شروع کردی اطلاع ملنے پر تھانہ مائینز اینڈ منرلز کی پولیس موقع پر پہنچی تو ایم ڈی اے کے اسٹیٹ ایگزیکٹو انجنیئر محمد رضوان اورایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف رانا مقصود اپنی موبائل سمیت وہاں پر موجود تھے۔محکمہ مائینز اینڈ منرلز کی پولیس نے موقع پر موجود شاول اور ڈمپرز کو قبضے میں کرنے کوشش کی تو مافیا کے کارندوں نے ان پر حملہ کردیامحکمہ مائینز اینڈ منرلز کے پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ پتھراو کی وجہ سے پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کو شدید نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے