English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملیر کے گوٹھوں کیلئے منظور شد� سڑک کی تعمیر کا مطالب�

آنے جانیوالے راہگیروں کو سخت اذیت کا سامنا رہتا ہے جبکہ آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے ہیں‘ حسین بھٹی ودیگر کی گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر کے مختلف علاقوں جمعہ گوٹھ، گلشن احمد، گلشن ملیر، عظیم پورہ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے حکومت سندھ سے عظیم پورہ ملت ٹاؤن سے جمعہ گوٹھ نور دین گارڈن روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک بیان میں گلشن احمد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے حسین بھٹی، جمعہ گوٹھ ویلفیئر کے وڈیرہ شاہجہان، راو لطیف سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عظیم پورہ سے جمعہ گوٹھ ایک سو پینسٹھ فٹ روڈ کی تعمیر گیارہ برس گزرنے کے باوجود بھی ممکن نہیں ہوسکی مذکورہ سڑک سال دو ہزار آٹھ میں اس وقت کے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد نے منظور کروائی تھی وزیراعلی سندھ نے اسکی سمری کی منظوری بھی دیدی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس اہم سڑک کی تعمیر نہیں کی گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکین پریشانی کا شکار ہیں سڑک ناپید ہونے سے اسکول جانے والے معصوم طلباء و طالبات کو بھی شدید مشکلات پیش آتی ہیں ان علاقوں میں اسکولوں کی وینز، عام راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو اذیت اٹھانی پڑتی ہے سڑک نہ ہونے سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عظیم پورہ ملت ٹاؤن سے جمعہ گوٹھ نور دین گارڈن سڑک کی تعمیر کے فوری احکامات جاری کئے جائیں تاکہ علاقے کی عوام سکھ کا سانس کے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے