English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تجاوزات کی آڑ میں اسٹالز کی توڑ پھوڑ پر اخبار �روش بر�م

اخبارات کے اسٹالز عوام میں تعلیمی شعور اور حالات سے باخبر رکھنے کا ذریعہ ہیں، محمد اقبال لون
وزیراعلیٰ سندھ فوری نوٹس لیں، مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری عبد الحمید ڈاڈا، شفیق بھائی، ناصر نثار، مشتاق میمن، ڈپو عہدیداران اور اخبار فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی آڑ میں اخبارات کے اسٹالز کی توڑ پھوڑ اور اخبار فروشوں کی بے دخلی اور اخبارات کی فروخت پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر محمد اقبال نون اور جنرل سیکرٹری عبدالحمید ڈاڈا نے کہاکہ کراچی میں اخبارات کے اسٹال انتظامیہ کی منظوری سے قائم کیے گئے، اخبارات کے اسٹال عوام میں تعلیمی شعور اور روزمرہ کے حالات سے باخبر رکھنے اور ذرائع ابلاغ کی عکاسی کرتے ہیں لیکن آج جو شہر بھر میں اخبارات کے اسٹالز ہٹائے گئے ہیں یہ آزادی صحافت پر ایک ضرب ہے ہم وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کا سدباب کریں۔ مرکزی عہدیداران نے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے