English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

KMC ملازمین نے مرکزی د�تر کے سامنے کچرے کے ڈھیر لگادیئے

تنخواہیں نہ ملنے پر مشتعل ملازمین گاڑیوں میں بھر کر کچرا لائے تھے جس سے تعفن پھیل گیا
عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، کوئی پرسان حال نہیں، پریشان حال شہریوں کا بھی احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین نے پنشن میں تاخیر اور 15 فیصد تنخواہوں میں اضافے پر عمل درآمد نہ ہونے پر کے ایم سی اولڈ بلڈنگ کے سامنے احتجاجاً کچرے کے ڈھیر لگا دیے، ملازمین گاڑیوں میں بھر کر کچرا لائے تھے جس کی وجہ سے اطراف میں بدبو اور تعفن پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ آفس اولڈ کے ایم سی بلڈنگ کے اطراف کچرے کے ڈھیر لگ گئے جس کے باعث علاقے میں شدید تعفن پھیل گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کچرے سے بھرے ڈمپرز کے ایم سی ہیڈ آفس کے مرکزی اور عقبی دروازوں کے سامنے خالی کرکے چلے گئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، کوئی پرسان حال نہیں پورے شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد کچرا اٹھا لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے