English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نجی ٹی وی چینل نے ریحام خان سے معافی مانگ لی

شہباز شریف سے رقم لے کر کتاب لکھنے کا الزام لگایا گیا تھا
خوشی ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا ہے، ریحام خان کی بات چیت
کراچی(نیٹ نیوز)پاکستان میں نجی ٹی وی چینل دنیا ٹی وی نے وزیر اعظم عمران کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے ان کے خلاف نشر کیے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ہے۔ دنیا ٹی وی پر 5 جون 2018 کو نشر کیے جانے والے پروگرام میں الزام عائد گیا تھا کہ ’ریحام خان نے عمران خان کے سیاسی مخالف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھاری رقم کے عوض کتاب لکھی، جس میں عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی‘۔ ان الزامات کے بعد ریحام خان نے دنیا ٹی وی کی انتظامیہ کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ جس پروگرام میں یہ الزامات عائد کیے گئے تھے وہ پروگرام برطانیہ میں بھی نشر ہوا تھا جس کی وجہ سے ریحام خان نے لندن کی ہی ایک عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ ریحام خان نے اپنے بیان میں کہا ’مجھے خوشی ہے کہ آخر انصاف کا بول بالا ہوا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ انھیں انصاف حاصل کرنے کے لیے طویل قانونی جنگ لڑنی پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے چینلز نے سیاسی و کاروباری مقاصد کے حصول کے لیے ان کی کردار کشی کی۔ ریحام خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پرائیوٹ چینل نے اعتراف کیا کہ مجھ پر شہباز شریف سے پیسے لینے کے الزامات غلط اور بے بنیاد تھے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میڈیا کے ایک مخصوص طبقے اور پاکستان تحریک انصاف سے منسلک سیاستدانوں نے مجھ پر الزامات لگائے یہ جانتے ہوئے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ’ان بے بنیاد الزامات کی وجہ سے میری زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے