English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صاحب اقتدار اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے پر صرف کریں،چوہدری شجاعت

سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صاحب اقتدار اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے پر صرف کریں،اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو مینگنیاں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے پر شروع ہونے والے طوفان کو عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،وزیر اعظم ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکہ نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے،اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو مینگنیاں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کو اللہ نے موقع دیا،صاحب اقتدار اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے