آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کر کے دوطرفہ تعاون سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفیری شا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔

