English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈین کرکٹر نکولس پورن بال ٹیمپرنگ پر معطل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پورن کو پال ٹیمپرنگ کرنے پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پورن نے افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران بال کو انگوٹھے کے ناخن سے کھرج کر اسے خراب کرنے کی کوشش کی تھی جس پر آئی سی سی نےنکولس پورن کو چار میچز کے لیے معطل کردیا۔آئی سی سی کی جانب سےکھلاڑی کو 5 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دئیے گئے۔

نکولس پورن نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز اور افغان مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پورن میچ میں بولنگ کررہے تھے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہیں مل سکی تھی جس کے لیے انہوں نے بال ٹیمپر کی اور ویڈیو میں تمام منظر محفوظ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے