English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپنے رہنماؤں کی واپسی تک کوئی ردِ عمل نہیں دینگے، ترجمان طالبان

القمر

کابل (آن لائن) ترجمان طالبان کا کہنا ہے افغان صدر کی جانب سے رہا کیے گئے طالبان رہنماؤں کی واپسی تک کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 3 طالبان رہنمائوں کی رہائی پرطالبان کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رہنماؤں کی رہائی کے حوالے سے افغان صدر کے اعلان سے آگاہ ہیں مگر جب تک وہ واپس نہیں آجاتے، کسی قسم کا ردعمل نہیں دیں گے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنمائوں کو غیر ملکی پروفیسروں کی رہائی تک قطر میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز3 طالبان رہنماؤں کی مشروط رہائی کا اعلان کیا تھا، رہا کیے گئے رہنماؤں میں انس حقانی، حاجی مالی خان اور حافظ راشد شامل ہیں۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ کابل میں واقع امریکن یونیورسٹی کے 2 مغوی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے میں طالبان سے منسلک شدت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے 3 قیدیوں کو مشروط طور پر رہا کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے